02:57 , 11 نومبر 2025
Watch Live

چین کی پاکستان کو جدید طیارے اور خطرناک دفاعی نظام کی پیشکش

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں پاکستان نے اہم سفارتی اور دفاعی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں چین کی جانب سے جدید ففتھ جنریشن جے 35 اسٹیلتھ طیارے، کے جے 500 اواکس اور ایچ کیو 19 میزائل ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔

چین نے پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی۔ اس کے علاوہ ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو اے آئی اور آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔

دوسری جانب، آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 40 پاکستانی جے ایف طیارے خریدنے اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت 3 سے 10 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION